دھولیہ جمعیت علماء (ارشد مدنی) کی طرف سے قرآن پاک اور مصلیٰ دیکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
(پریس ریلیز)دھولیہ مورخہ 2.جنوری بروز اتوار کو دھولیہ جمعیت علماء کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا۔
دھولیہ شہر کا معروف ادارہ جۓ ہند کالج کے شعبہ فزکس کی لیکچرار کو کے بی سی نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی سے PHD. کی ڈگری تفویض کی۔Thick film in gas sensing. اس عنوان پر موصوفہ کے چھ تحقیقی مقالے بین الاقوامی سطح پر شائع ہوچکے ہیں انھیں حکومت ھی کی جانب سے انسپائر فلو شپ ملی تھی۔
ڈاکٹر فہمیدہ کی اس عظیم کامیابی پر دھولیہ جمعیت علماء ارشد مدنی اور شہر کے ممتاز شخصیات کی موجودگی میں دلی مبارکباد پیش کی۔ اس مجلس کی صدارت شہر کے مشہور و معروف شخصیت ڈاکٹر نثار احمد انصاری صاحب نے انجام دی۔
پروفیسر احمد سر پروفیسر خلیل انصاری سر ، پروفیسر رمضان سر، پروفیسر شکیل قریشی سر، اور احمد سر لیکچر ار گورمنٹ کالج (جلگاؤں) ڈاکٹر ابوتراب انصاری، تو اب انصاری۔نے اس عظیم کامیابی کی ستائس کرنے ھوۓ اپنے مفید اور ضمنی مشورہ سے نوازا ۔
ڈاکٹر فہمیدہ نے اپنے طلباء کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ہر کام اپنے وقت پر کرنے کا عادی بنے اور اپنی حیاء و ایمان کی ہر حالت میں حفاظت کریں۔ زندگی میں اونچی سے اونچی تعلیم حاصل کرنے میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں ھے۔ اپنے تاثرات میں بیان کیا کہ لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیاں بھی اپنے والدین اور قوم کا نام روشن کرنے میں پیچھے نہیں ھے۔ اپنی اس کامیابی کے پیچھے اپنی والدہ، اپنے بھائی، جاوید احمد قربان سر، مرحوم حاجی شمس الحق میاں بیڑی فیملی، مرحوم حاجی آصف حاجی عفان سر(سوئیس اسکول) ، ڈاکٹر ایچ کے مہاجن سر(ریٹائرڈ) فزکس ڈپارٹمنٹ SSVPS کالج اور اپنے ریسرچ گائیڈ ڈاکٹر ایم ڈی مہانوبھاو سر، اپنے شوہر کلیم انصاری صاحب اور اپنے سسر جی ریٹائرڈ ٹیچر محمد صابر جناب کا ہاتھ بتایا۔ ان لوگوں نے ضرورت سے زیادہ میری ہر ممکن مدد اور حوصلہ دیا۔ جس کی وجہ سے میں اپنی اس منزل پر پہنچی۔
مولانا شکیل احمد قاسمی نے تلاوت کلام اللہ سے پروگرام کی ابتداء کی ، اور آخر میں جمعیت علماء پر روشنی دالی کہا کہ دھولیہ میں کئی بھی طلباء کامیاب ھوتے جمعیت علماء ان کا اسی طرح سے استقبال کرتی ھے۔ قران مصلیٰ دے کر کہ اپ جہاں پر بھی رہیں قرآن اور نماز کو نا بھولیں۔
جمعیت علماء کی طرف سے تمام حضرات کا خاص طور پر ڈاکٹر فہمیدہ بانو کلیم انصاری کا شکریہ ادا کرکے دعا کی اور مجلس کا اختتام کیا گیا۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے
ڈاکٹر نثار احمد انصاری ، ڈاکٹر ابوتراب انصاری,پروفیسر خلیل انصاری,پروفیسر ڈاکٹر رمضان، پرو فیسر شکیل قریشی
یونس پٹیل سر، شمس الحسن سر۔ جاوید سر۔ جناب صابر سر۔خالد انصاری۔ ہاشم سر باغبان، پروفیسر احمد سر۔ تواب انصاری,مولانا شکیل احمد قاسمی,حاجی مشتاق صوفی شیخ اکبر عبد المغنی, مسعود احمد، صاحبان کے علاوہ اور بھی ذمہ داران موجود تھے.
نشر واشاعت
جمعیت علماء مولانا ارشد مدنی
دھولیہ مہاراشٹر