جلگاؤں (سعید پٹیل) کورونا وباء کی پہلی اور دوسری لہر کے بعد تیسری لہر کا مرحلہ جاری ہے۔ یوں تو کورونا وباء کی سخت پابندیوں اور احتیاطی تدابیر نے ہر کسی کو مثبت اور منفی پہلوؤں سے متاثر کیا ہے۔زندگی جینے کا چلن و رہن سہن بھی متاثرہوا ہے۔لیکن اس کا حاصل یہ رہاکہ کئ حضرات نے اپنی صلاحیتوں اور قابلیتوں کا عمدہ استعمال کرکے سماج کے سامنے نئے حوصلوں کی مثالیں قائم کی ہیں۔جلگاؤں ضلع سے مہاراشٹر اسٹیٹ ساہیتہ اردو اکادمی کے سابق رکن معروف ،منفرد و معتبر جو اردو ادب کو اپنی منفرد شاعری سے محظوظ کرنے والے شاعر اسلم تنویر کا اولین شعری مجموعہ "تیرے بغیر" تاج کمپنی دہلی میں اشاعت کے مرحلوں سے گذرکر چھپ کر تیار ہوچکا ہے.
لیکن فلحال کورونا وباء کی تیسری لہر میں نافذ لاک۔ڈاؤن کی پابندیوں کی وجہ سے رسم اجراء کی تقریب کا انعقاد نہیں کیاجاسکتا ہے۔اس لیئے جیسے ہی پابندیاں ختم ہوگی یا اس میں نرمی کی جائیں گی ان شاء اللا آئندہ ماہ فروری میں عمل میں آۓگی۔
کل بھی کئ گھروں میں اندھیرا تھا دوستو !
کل بھی کئ چراغوں میں جلنا پڑا مجھے
فوٹو کیپشن :اسلم تنویر کے شعری مجموعہ
"تیرے بغیر" کا سرورق و ورق آخر