مالیگاؤں(پریس ریلیز) ! غوثِ اعظم فاؤنڈیشن اہل سنت و جماعت کا ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے، جو ہندوستان کے مختلف شہروں میں رجسٹرڈ قاضی شہر نامزد کرتا ہے۔ یہ ہمارے شہر کیلئے قابلِ فخر بات ہے کہ اس شہر کی ایک معزز شخصیت، روحانی عامل، حضرت علامہ و مولانا محمود الحسن رضوی، قادری، نقشبندی صاحب اس کے سرپرست ہیں۔
غوثِ اعظم فاؤنڈیشن صوفی ازم اور مسلکِ اعلیٰ حضرت کا علمبردار ادارہ ہے۔ چند روز قبل آپ اپنی سرپرستی میں چلنے والے ادارہ غوثِ اعظم فاؤنڈیشن کی کارکردگی ملاحظہ کرنے جئے پور گئے تھے۔ اس وقت غوثِ اعظم فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے آپ کو مالیگاؤں کا رجسٹرڈ قاضی شہر نامزد کیا ہے۔ شہر میں اس خبر کا استقبال کیا جا رہا ہے اور عنقریب ایک استقبالیہ پروگرام کیا جائے گا۔مولانا محمود الحسن صاحب سے 7588792786 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
ٹرسٹ بورڈ سنی یتیم خانہ، فارمیسی نگر، مالیگاؤں، مہاراشٹر