حیدرآباد،_ ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے 24 گھنٹوں کے اندر برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے لئے درخواست گزار کو بلدیہ یا دوسرے کسی دفتر سے رجوع ہونے کی ضرورت نہیں ہے سرکاری اور خانگی ہاسپٹل سے برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کئے جائیں گے۔اس اگر کوئی شخص ہاسپٹل کے بجائے دوسرے مقام پر فوت ہوا ہے تو ایسی صورت میں قبرستان/ شمشان گھاٹ کے منتظمین ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کریں گے۔
۔23 اپریل سے ریاست کی تمام میونسپلٹیوں اور کارپوریشنوں میں پیدائش اور موت کے سرٹیفکیٹ 24 گھنٹوں کے اندر جاری کیے جائیں گے۔ ان سرٹیفکیٹس کی اجرائی کے لیے سرکاری اور خانگی ہاسپٹلس کو یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ دئے گئے ہیں۔ ہاسپٹلس میں پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں کا اندراج کرنے پر والدین کے فون پر فوری ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔ جس میں ایک لنک رہے گا لنک کو کھول کر کہیں سے بھی سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اسی طرح موت کے سرٹیفکیٹ کے لئے یوزر آئی ڈی اور پاس ورڈ ہاسپٹلس کے ساتھ ساتھ قبرستان کے منتظمین کو ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے اجرائی کے لیے دیے گئے ہیں


