جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جس طرح ہماپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے متفکر ہوتے ہیں ۔اسی طرح تعلیمی ادارے بھی اس ضمن میں اپنے طلبہ کو خود کفیل بنانےاور ان کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوشش کرتے ہیں۔ اسی مناسبت سے ملّت جونیئر کالج ،مہرون،جلگاؤں میں سرپرست و اساتذہ کے لئے ایک خصوصی اجلاس کا انعقا د عمل میں آیا۔
غرض وغایت شیخ زیان احمد نے پیش کیں جبکہ فرحانہ میڈم نے طلبہ کی موجودہ تعلیمی کارکردگی اور مستقبل میں ان کے تعلیمی نقصان و فائدے سے متعلق باتیں حاضرین کے سامنے رکھتے ہوئے مثبت طریقے سے پیش رفت کرنے کی بات کہی ۔اسی طرح سمیہ شاہ میڈم نے اپنے مضامین سے متعلق طلبہ کی کارکردگی پیش کرتے ہوئے مضمون کو کیسے آسان اور دلچسپ بنا سکتے اس سے متعلق معلومات پیش کیں۔
سوپروائزر شیخ تاج الدین نے موجودہ حالات میں اساتذہ کرام،تعلیمی ادارے،سرپرست حضرات اور بذات خود طالب مارے کی ذمہ داریاں پر پرمغز رہنمائی کی ساتھ ہی طلبہ کے رکھ رکھاؤ،اخلاق و کردار پر خصوصی توجہ دینے کی بات بھی کہی۔اس موقع پر سرپرست حضرات نے بھی اظہار خیال کیا۔اجلاس کی صدر نیز کالج کی پرنسپل عفیفہ شاہین نے سرپرست حضرات سے کہا کہ اپنے بچوں کی بہتر تربیت کی طرف توجہ دینی کے ساتھ ان کی آخرت کی کامیابی کی بھی فکر کرنے ضرورت ہے اس نقطہ نظر سے انکی پرورش و تربیت ہونی چاہئے ۔نظامت اور کلمات تشکر شیخ زیان احمد نے ادا کئے۔
تصویر میں: ملّت جونیئر کالج ،مہرون،جلگاؤں میں سرپرست و اساتذہ نشست میں صدارت خطاب کرتے ہوئے عفیفہ شاہین ساتھ میں دائیں سے فرحانہ میڈم،سمیہ میڈ،تاج الدین شیخ اور شیخ زیان احمد دیکھے جاسکتے ہیں۔


