بنگالورو:(اردو لیکس) ریاست کرناٹک میں سالانہ دوسرے پی یو سی امتحانات میں باحجاب طالبات کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔ ریاست کے وزیر تعلیم بی سی ناگیش نے کہا کہ تمام طلبا کو یونیفارم کے اصولوں پر عمل کرنا چاہئے حجاب پہننے والی طالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
واضح رہے کہ حجاب پر تنازعہ کے درمیان ایس ایس ایل سی کے امتحانات منعقد کرانے کے بعد کرناٹک حکومت ریاست میں 22 اپریل سے 18 مئی تک اہم دوسرا پی یو سی امتحان منعقد کرنے کے لئے تیار ہے۔ حجاب تنازعہ کے درمیان امتحان کیلئے وسیع انتظامات کئے جارہے ہیں۔


