مالیگاؤں:(پریس ریلز)گذشتہ ۱۸ سال سے زائد عرصے سے جاری، ہر ماہ کے آخری سنیچر کو، ادارہ نثری ادب کی ماہانہ ادبی نشست، اس ماہ مورخہ 28- مئی، 2022ء کی شب ٹھیک (09:30) ساڑھے نو بجے اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں کے مرکزی ہال میں محترم ڈاکٹر اقبال برکی صاحب (نائب صدر ادارہ نثری ادب) کی صدارت میں ہوگی
اس ادبی نشست میں مالیگاؤں کے ریاستی اردو اکیڈمی سے اعزاز یافتگان، نہال حفیظ، انصاری احسان الرحیم، ڈاکٹر مبین نذیر و سمیہ فرحین کا استقبال کیا جائے گا- اس نشست میں محترم عبدالمجید ماسٹر، محترم ڈاکٹر اقبال برکی، طاہر انجم صدیقی و صادق اسد صاحبان اپنی تخلیقات حاضرین کے روبرو پیش کریں گے
جس پر حاضرین کو تنقید و تبصرے کی اجازت ہوگی- رضوان ربانی سر نظامت کے فرائض انجام دیں گے- اردو زبان و ادب کے شیدائیوں (ڈی ایڈ، بی ایڈ، بی اے، ایم اے اردو کے طلباء و اساتذہ) اور عوام الناس سے شرکت کی گذارش صدر و اراکین ادارہ نثری ادب نے کی ہے-پروپیگنڈہ سیکرٹری
رضوان ربانی ادارہ نثری ادب، مالیگاؤں



