پربھنی (سید یوسف) پورنا ضلع پربھنی کی معروف سماجی، ملی شخصیت نیز صحافی شیخ پاشاہ ابن مرحوم شیخ فرید عمر 65 سال ساکن مستان پورہ، پورنا ضلع پربھنی ،عارضہ کڈنی کے سبب پورنا میں ان کے رہائش گاہ پر سنیچر کے روز صبح ساڑھے سات بجے کے قریب رحلت کر گئے - مرحوم نہایت ملنسار، خوش مزاج اور نیک طبیعت کے مالک تھے
وہ مراٹھی روزنامہ گاؤنکری کے پورنا کے نمائندے تھے - اسی طرح وہ عرصہ دراز تک شعبہ صحافت سے جڑے ہوئے تھے - ان کے نہال نیوز پیپر ایجنسی، پورنا میں ممبئی، حیدرآباد، بینگلور اور اورنگ آباد کے کئی اردو اخبارات کی ایجنسی تھی- شیخ پاشاہ بھائی کے اس اچانک انتقال سے صحافتی برادری میں افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے
ان کی نماز جنازہ سنیچر کے روز بعد نماز عصر جامع مسجد، پورنا میں ادا کی گئی - جبکہ تدفین عیدگاہ قبرستان ،پورنا میں عمل میں آئ - پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار دختران اور تین فرزندان شامل ہیں - اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے- آمین
ادارہ ثنا نیوزبھی ان کے اس غم میں برابر کا شریک ہے

