نئی دہلی:(اُردو لیکس)پنجاب کے امرتسر میں واقع گرو نانک دیو ہاسپٹل میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فوری طور پر 8 فائر انجنوں کو طلب کر کے اؑگ بجھانے کا کام کیا گیا۔ آگ لگتے ہی ہاسپٹل کے عملے نے مریضوں کو دیگر وارڈس میں منتقل کردیا۔ پرنسپل جی ایم سی راجیو کمار دیوگن نے بتایا کہ او پی ڈی کے قریب نصب دو الکٹرک ٹرانسفارم س کے پھٹ پڑنے کی وجہ سے آگ لگ گئ اس حادثہ میں ہاسپٹل کے پاس پارک کی گئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ اس حادثہ میں فوری طورپرکوئی
جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تفصیلات کا انتظارہے

