انڈیا اور انگلینڈ کے بیچ گذشتہ سال کی پانچ میچوں کی سیریز کا یہ پانچواں کرکٹ ٹیسٹ میچ ایک جولائی سے انگلینڈ کے ایجبسٹن گراؤنڈ پر شروع ہوا. انڈیا کی طرف سے بحیثیت کپتان جسپریت بمراہ اور انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوک ٹاس کے لیے میدان میں آئے. انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا.
شبمن گل اور چتیشور پجارا نے اننگ کا آغاز کیا. مگر 27 رن کے مجموعی اسکور پر گل آؤٹ ہوگئے انہیں اینڈریسن نے اپنا شکار بنایا. گل نے 20 رن بنائے. اس کے تھوڑی ہی دیر بعد انگلینڈ کے فاسٹ باؤلرز نے ٹیم انڈیا پر دباؤ بنایا اور جلدی جلدی مزید چار وکٹ حاصل کی. پجارا 13، ہنوما وہاری20، وراٹ کوہلی 11 اور سریش ایّر 15 رن بناکر آؤٹ ہوئے.
اس طرح ٹیم انڈیا 98 رن پر ہی اپنے پانچ اہم وکٹ گنوا کر مشکل میں نظر آرہی تھی. مگر ٹیم انڈیا کے نائب کپتان رشبھ پنتھ آج کچھ اور ہی سوچ کر کریز پر آئے اور آتے ہی اینڈریسن کی گیند کو کریز سے نکل کر کھیلا بال سیدھا باؤنڈری پار.
یہیں سے انڈیا نے جارحانہ رخ اختیار کیا اور بالروں کے سر پر سوار ہوکر ان پر خوف طاری کردیا. رشبھ نے خاص طور پر انگلینڈ کے اسپنر جیک لیچ کو نشانہ بنایا اور 9 اوور ہی میں 71 رن بناڈالے. اس طرح ٹیم انڈیا پنتھ کے آؤٹ ہونے سے قبل 5 رن فی اوور کے حساب سے رن بناتے رہے اور مخالف ٹیم میں پریشانی بڑھاتے رہے.
اس درمیان جڈیجا خاموشی سے پنتھ کا ساتھ نبھاتے رہے اور خراب گیندوں پر چوکے حاصل کرتےرہے. بالآخر پارٹ ٹائم اسپنر جوروٹ نے پنتھ کا وکٹ حاصل کرکے پنتھ نامی مصیبت کا خاتمہ کیا. پنتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 20_20 کرکٹ کا رنگ بھرتے ہوئے انتہائی جارحانہ بیٹنگ کی اور صرف 111 گیندوں میں 20 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے شاندار 146 رن بنائے اور منجدھار میں پھنسی ٹیم انڈیا کی کشتی کے کھیون ہار بنے.
پنتھ کی جگہ شردل ٹھاکر بلے بازی کے لیے آئے مگر ایک رن بناکر اسٹوک کا شکار بنے. اس دوران جڈیجا(83) نے محمد سمی کے ساتھ دن کا اختتام کیا. اس طرح انڈیا پہلے دن کے خاتمے پر 7 وکٹ کے نقصان پر 338 رن بنائے. انگلینڈ کی جانب سے اینڈریسن نے 52/3 اور میٹی پاٹ نے 85/2 وکٹ حاصل کیں.
اس میچ میں بمراہ پہلی مرتبہ بطور کپتان شامل ہوئے. اس سے پہلے ایک فاسٹ بالر کپتان، کپل دیو تھے. 338/7 یہ اسکور انڈیا نے پہلی مرتبہ انگلینڈ میں پہلے دن بنایا ہے. 1990 میں انڈیا نے پہلے دن انگلینڈ میں سب سے زیادہ اسکور 324/4 تھا. اس کے علاوہ 1997 میں محمد اظہرالدین اور سچن ٹینڈولکر کے درمیان چھٹے وکٹ کی انڈیا کی جانب سے ریکارڈ پارٹنر شپ 222 رن تھی آج اس کلب میں رشبھ پنتھ اور جڈیجا نے اپنا نام درج کرایا.
مختصر اسکور
انڈیا پہلی اننگ(پہلا دن)
338/7
پنتھ 146
جڈیجا 83
یاد رہے کہ انڈیا اس سیریز میں دو ایک سے آگے ہے.

