جلگاؤں (سعیدپٹیل)جلگاؤں ضلع منیاربرادری کی افہام و تفہیم کمیٹی کی جانب سے ملی تفصیلات کے مطابق سات برس کا معاذ والد کے ساتھ جبکہ پانچ برس کی ماریہ والدہ کے ساتھ والدہ کے میکے میں رہائش پذیر ہیں۔
اسی دوران منیاربرادری کی افہام و تفہیم کمیٹی کے سامنے" سمجھوتہ " کرنے کےلیئے حاضر سات برس کے معاذ نے برادری کے صدر فاروق شیخ سے اشکبار ہوتے ہوۓ گذارش کی کہ "نانا مجھے ممی پاپا اور رشتہ داروں کے ساتھ رہنا ہے ، ہمیں الگ مت کرو " اس کے اس طرح روہانسی جملہ ادا کرنے
پر وہاں موجود کمیٹی اراکین کی آنکھیں بھی نم ہوۓ بغیر نہ رہ سکیں۔
لیکن والدین اپنی "انا" کی خاطر ٹس سے مس نہ ہوۓ۔ایک قدم پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں تھے۔
برادری نے تیسری کوشش کی
گذشتہ ١٨ مہینوں سے شوہر اور بیوی میں گھریلوں تنازعہ ہوجانے کی وجہ سے بیوی بیٹی ماریہ کے ساتھ میکے میں رہے رہی تھیں۔
جبکہ ان کا بیٹا معاذ والد کے ساتھ والد کی رہائش گاہ کے مقام پر تھا۔مذکورہ معاملے میں برادری کے صدر فاروق شیخ نے سماجی امور کے طور پر ذاتی دلچسپی دیکھاتے ہوۓ میاں۔بیوی کو سمجھوتہ کے لیئے طلب کیا تاکہ افہام و تفہیم کے پس منظر میں ان کے مسلہ کو حل کیا جاۓ۔
اس موقعہ پر شوہر کی جانب سے اس کے بڑے برادر ،بڑی بہن ، جبکہ بیوی کی جانب سے اس کے والدین موجود تھے۔ان حضرات کی موجودگی میں دو میاں۔بیوی کے درمیان سمجھوتہ کرایا گیا۔جس کا اقرار نامہ بھی تحریر کیاگیا۔اس طرح دونوں معصوم اپنےوالدین کے ہمراہ خوشی۔خوشی روانہ ہوۓ۔اس مبارک موقعہ پر معصوم معاذ نے اپنے پاس کی چاکلیٹ سے حاضرین کا منہ میٹھا کیا۔
سمجھوتہ کمیٹی کےاراکین میں صدر سید چاند ، عبدالرؤف شیخ ، الطاف شیخ ، سلیم محمد ، ہارون محبوب ، صادق موسی ، اخترشیخ ، مجاھد خان وغیرہ برادران نے انتھک اور کامیاب قابل ستائش کوشش کیں۔دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی۔
