مالیگاؤں؛غلامان عسجد رضا فاؤنڈیشن مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام جشن حضور مخدوم سمناں کے موقع پر شب نعت پاک کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ثنا نیوز کو اس پروگرام کے نگراں ڈاکٹر کیف الوری رضوی صاحب سے ملی تفصیل کے مطابق 23 اگست بروز منگل 2022 کو بعد نماز عشاء کاملی ہال مدرسہ اظہار العلوم رمضان پورہ مالیگاؤں میں نا سر مسلک اعلیٰ حضرت سید شاہ محمد بابر علی قادری صاحب قبلہ کی زیر سرپرستی یہ عظیم الشان پروگرام منعقد ہو گا۔
واضح رہے اس پروگرام کی نظامت حضرت مولانا ابرار احمد اشرفی صاحب کے ذمہ ہو گی۔اس شب نعت کی صدارت کے فرائض شاہد ریشم والا انجام دیں گے۔نعت خواں میں محمد امتیاز صابری،شکیل احمد قادری،ابو صالح رضوی،سید سمیر اشرف،عبداللہ رضا قادری،محمد ہاشم رضا صاحبان اپنی خوبصورت آواز میں حاضرین مجلس کے رو برو نعت پاک پیش کریں گے۔ زینت اسٹیج ساجد حسین اشرفی صاحب قبلہ،مفتی عارف حسین اشرفی جا معی صاحب قبلہ ہوں گے۔اس پروگرام میں آپ ضرور شرکت کریں۔اور پروگرام کو کامیاب کرنے میں تعاون کریں۔
اس پوسٹ کو آپ سوشل میڈیا پر ضرور سینڈ کریں۔


