نئی دہلی ( اردولیکس) سپریم کورٹ نے 2002 کے گودھرا فسادات کے دوران بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی اور اس کے خاندان کے افراد کو قتل کرنے والے 11 مجرموں کو معافی دینے گجرات ریاست کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر گجرات حکومت سے جواب طلب کیا ہے
چیف جسٹس آف انڈیا این وی رمنا اور جسٹس اجے رستوگی اور وکرم ناتھ کی بنچ نے گجرات حکومت کو نوٹس جاری کیا اور یہ بھی ہدایت دی کہ گیارہ مجرموں کو بطور فریق بنایا جائے۔عدالت نے کہا کہ نوٹس جاری کریں۔
اپنا جواب داخل کریں۔ ہم 11 مجرموں کو کیس میں فریق بنانے کی ہدایت دیتے ہیں۔جن 11 مجرموں کو رہا کیا گیا ہے ان میں جسونت نائی، گووند نائی، شیلیش بھٹ، رادھیشم شاہ، بپن چندر جوشی، کیسر بھائی ووہنیا، پردیپ موردھیا، بکا بھائی ووہنیا، راجو بھائی سونی، متیش بھٹ اور رمیش چندنا شامل
درخواست گزار کے وکیل کپل سبل نے عدالت کو بتایا کہ فرقہ وارانہ فسادات میں بڑی تعداد میں جانیں ضائع ہوئیں۔ یہاں تک کہ داہود ضلع کے لمکھیڑا گاؤں میں آتش زنی، لوٹ مار اور تشدد ہوا، بلقیس بانو اور شمیم دوسروں کے ساتھ فرار ہو رہے تھے۔ شمیم نے ایک بچے کو جنم دیا۔ 25 لوگوں نے پراسیکیوٹر اور دیگر کو فرار ہوتے دیکھا، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو مارو۔ 3 سالہ بچے کا سر زمین پر کچلا گیا، حاملہ کی عصمت دری کی گئی



