جلگاؤں (سعیدپٹیل) جلگاؤں شہر کے کثیر مسلم آبادی والا مضافاتی علاقہ مہرون کے حلقہ میں واقع شہر کی قدیم دینی درس گاہ مدرسہ انوارالعلوم کی شیخ الہند اردو اسکول جو اول جماعت تا ہفتم جماعت تک کامیابی کے ساتھ تعلیمی سفر پر گامزن ہے۔
اسکول ھذا میں زیر تعلیم طلباء میں معاشی اعتبار سے غریب و ضرورت مند طلباء کو جلگاؤں ضلع منیاربرادری کی جانب سے گذشتہ سات برسوں سے یونیفارم تقسیم کیئے جاتے ہیں۔اس سال ملک میں آزادی کا امرت مھوتسو کا جشن منایا جارہا ہے۔اس ضمن میں اس جشن کو شیخ الہند اسکول کے طلباء کے ساتھ شیئر کرتے ہوۓ اسکول کے ٥٧ غریب و ضرورت مند طلباء کوضلع منیار برادری کی جانب سے صدر فاروق شیخ کے ہاتھوں اسکول یونیفارم تقسیم کیئے گئے۔
اس موقع پر برادر کے سیکریٹری عبدالرؤف رحیم ،محسین یوسف ،شیخ الہند اسکول کمیٹی کے رکن عبدالحمید ، الطاف شیخ ،مدرسہ کے استاذ مولاناعبدالرحمٰن ملّی اسکول کے صدر مدرس جاں نثار اختر اسٹیج پر جلوہ افروز تھے۔قبل ازیں سعاد پٹیل اس طالب علم کی تلاوت قرآن پاک سے پروگرام کا آغاز عمل میں آیا۔حرین توفیق نے اللہ رب العزت کےحضور حمد ثناء پیش کیں۔ام حبیب نےنعت پاک کا نذرانہ پیش کیا۔آزادی کا امرت مھوتسو اس ضمن میں مسکان کوثر و ام حبیب نے حاضرین کے سامنے قابل ستائش آزادی پر مبنی تقاریر پیش کیں۔
مذکورہ پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیئے صدرمدرس جاں نثار اختر ،معلمہ شرین شیخ ، معلمہ روبینہ تاج الدین ، نظرالدین قاضی ،عبدالحمید پٹھان،وسیم خان ،شاھد احمد نے محنت کیں۔مولانا عبدالرحمٰن ملیّ کی دعا پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
فوٹو کیپشن : شیخ الہند اردو اسکول کے طلباء میں بعد یونیفارم تقسیم کے طلباء ،مدرسہ کے استاد ،انتظامیہ اراکین و برادری کے ذمہ داران


