جلگاؤں (سعید پٹیل) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ ۔جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس مہرو ن جلگاؤں میں نئے طلبہ کے لئے نئے طلبہ کی آمد پر فیریشرس ڈے کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ڈاکٹر اختر شاہ نے کیا۔ پروگرام کی نظامت پروفیسرمزمل قاضی نے بخوبی ادا کیا ۔
صدارت ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے نبھائی۔ اس پروگرام میں اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے نائب صدر ڈاکٹر اقبال شاہ سوسائٹی کے ذمہ دار عبدالمجید ذکریہ، عبدالنبی دادا باغبان، عبدا رشید شیخ ، ڈاکٹر طاہر شیخ، کے علاوہ کالج کے پرنسپل ابراہیم پنجاری، ڈاکٹر یوسف پٹیل نے شرکت فرمائیں۔ نئے طلبہ و طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا لڑکوں کا سار ار
شاداب نے اور لڑکیوں میں شمائل فاطمہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس کے بعد ڈاکٹر اقبال شاہ صاحب نے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو اپنے والدین کی عزت کرنی چاہئے۔ بڑوں کا ادب ، اور چھوٹوں سے شفقت کرنا چاہیے۔
صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالکریم صاحب نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا چاہیے۔ بچوں میں خدا داد صلاحیت ہوتی ہے۔ اُن صلاحیتوں کو نکھارنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ یہاں کے اساتذہ سے سے زیادہ سے زیادہ علم سیکھو۔ اور کامیاب ہو جاؤ۔ اس پروگرام ہے میں اساتذہ کرام، نان ٹیچنگ کے حضرات، طلباءوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔رسمِ شکریہ ڈاکٹر عرفان بشیر نے ادا کیے۔ڈاکٹر مستقیم باغبان نے اس پروگرام کو آرگنائز کرنے میں بڑی محنت کی اور پروگرام کو کامیاب بنایا ۔


