( سیوک سوسائٹی کے زیر اہتمام قدوائی روڈ دلاور ہال میں منعقدہ ماڈل مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے دیدار کے لئے شہر ایڈیشنل ایس پی چندر کانت کھانڈوی صاحب کی شرکت کی۔
پریس ریلیز
دھولیہ شہر کے عظیم انصاری صاحب کا عظیم شاہکار خوبصورت و دلکش ماڈل مسجد نبوی جسے دیکھ کر عالمی شہرت یافتہ شخصیات نے عظیم انصاری کے عظیم کارنامے کی سراہنا کی ۔ گذشتہ سال بھی سیوک سوسائٹی کے زہر اہتمام یہ خوبصورت ماڈل قدوائی روڈ اسکول نمبر 1 کمپاؤنڈ میں رکھا گیا تھا جسے دیکھنے کے لئے مرد و خواتین کا سیلاب امڈ آیا تھا اس کے باوجود کثیر تعداد مسجد نبوی کے خوبصورت ماڈل کے دیدار سے محروم رہ گئی تھی۔اس ماڈل کو دیکھنے کے لئے ضعیف العمر،معذور اشخاص وہیل چئیر پر آئے تھے اور دیکھتے ہی محو حیرت رہ گئے گویا ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ خود مسجد نبوی میں ہوں ۔
عوام کی بے حد فرمائش پر 12، ربیع الاول بروز اتوار دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک مرد حضرات کے دیدار کے لئے اور 13 ربیع الاول بروز پیر دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک خواتین کے دیدار کے لئے قدوائی روڈ اسکول نمبر1 کمپاؤنڈ دلاور ہال میں رکھا جائے گا ۔ شہریان دیدار ماڈل مسجد نبوی کے لئے شرکت کریں ۔ بارش ہونے کی صورت میں بھی پروگرام ہوگا ان شاء اللہ
اہم نوٹ ۔ داخلہ فری فری فری فری فری


