ريسوڑ (محمد شاکر ہمدرد) الہلال ایجوکیشن اینڈ ملٹی پر پز سوسایٹی ریسوڈ کے زیر اہتمام چلنے والے اسکول ہذا میں مورخہ 8 اکتوبر 2022 کو ایک دن قبل ہی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم پیدائش کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سوسایٹی ہذا کے صدر الحاج محمد کبیر محسن نے انجام دیں ۔ اس تقریب میں بطورِ مہمانان خصوصی شہر کی جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا واحد صاحب ،الحاج محمد عقیل صاحب اور اسکول ہذا کے صدر ضمیر احمد خان صاحب موجود تھے۔
تقریب کی نظامت استاذ محترم محمد رضوان صاحب نے اپنے منفرد انداز میں ادا کیں۔ طلباء و طالبات نے تقریب کی مناسبت سے نعت تقاریر بہترین انداز میں پیش کیں ۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا بعد ازاں مہمانان خصوصی کے استقبال کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز ہوا ناظم تقریب نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے مختلف گوشوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ دنیا کے لیےنمونہ عظیم ، آپ کی شخصیت دُنیا کی واحد شخصیت ہے آپکا کوئی ہمسر نہیں ، رہتی دُنیا تک آپ کے اخلاق حسنہ مُکمل ، آپکی بات ، چلنا، نشست و برخاست ، دعوت، سخاوت ، آپکا دیکھنا ، چہرے مبارک ، جسامت ، سچائی، صبر و تحمل، سب سے اعلیٰ و بلند مرتبت و کامل ہیں۔ آپ دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کے نبی ہیں ۔ آپ کی ذات سب کے لیے رحمت ہے آپکے معجزات کا ذِکر کرتے ہوئے چند ایک کو اپنی تقریر کا حصہ بنایا۔
اس کے بعد طلبہ کو دعوت سخن دیں ۔درجہ شششم تا درجہ دواز دہم کے طلباء و طالبات نے یکے بعد دیگرے اپنی مترنم آواز میں نعت رسول مقبول پڑھ کر عشق نبی کا رس دلوں میں گھول دیا ۔
اور گلدستئہ نعت رسول کے درمیان میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر درجہ سوم تا دہم کے طلباء و طالبات نے اپنی تقاریر میں سیرت النبی کو مختلف زاویوں سے بیان کرکے سامعین کو محظوظ کیا ۔ صدر تقریب نے ان طلباء و طالبات کو مُبارک باد دی اور انعامات دےکر ان کی ہمت افزائی بھی کیں ایک شعر
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں
پڑھا اور اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہاں کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مشن کو آپ طلباء کو لیکر چلنا ہے اسکا عہد بھی طلباء و طالبات سے لیا۔ آپکے مشن کو سمجھنے کے لیے لائبرری سے کتاب لیکر مطالعہ کریں اور آپ کے اپنے یوم پیدائش پر فضول خرچی نہ کرتے ہوئے سیرت کی چھوٹی یا بڑی کتاب خریدے یہ آپ کے لیے بہترین تحفہ ہے اور سیرت کا عملی نمونہ پیش کریں انشاء اللہ آپ دنیا میں کبھی ناکام نہیں ہوگے اس طرح کے بیش قیمتی خیالات پیش کر دعائیہ کلمات پر اپنی بات کو ختم کیا۔
رسم شُکریہ صدر مدرس ضمیر احمد خان نے ادا کی۔ بعد رسم شُکریہ کے تقریب اپنے اختمام کو پہنچی ۔تقریب کو کامیاب بنانے میں تمام ہی اسٹاف کا تعاون حاصل رہا ۔


