آمدار فاروق شا ہ ، ضلعSP پرویـن پاٹل اور دیگر معز زین کی خون کے عطیہ کیمپ میں شرکت اور عوام سے خطاب ۔۔!!
دھولیہ(پریس ریلیز)9 اکتوبر 2022
حضرت محمدﷺ کی یوم پیدائش کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی آمدار فاروق شاہ کی قیادت میں ایم آئی ایم پارٹی کی جانب سے اور ینگ ایکتا سوشل گروپ بھولا بازار ، آصف شاہ کی کوششوں سے آج مورخہ 9 اکتوبر کو عظیم الشان خون کا عطیہ کیمپ اور حاجی انور ہاسپٹل کی جانب سے بیماریوں کی تشخیص کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
اس بلڈ ڈونیشن کیمپ کا افتتاح فرض شناس ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ پروین پاٹل کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر جناب پروین پاٹل نے اپنی تقریر میں تمام مسلمان بھائیوں کو حضرت پیغمبرﷺ کی جینتی کے موقع پر مبارکباد دی اور ہندو بھائیوں کو بھی کوجاگیری پورنیما کے موقع پر مبارکباد دی اور دھولیہ شہر کے آمدار فاروق شاہ کی قیادت میں خون کے عطیہ کیمپ کی تعریف کی اور عوام سے اپیل کی کہ دھولیہ شہر کے لوگوں نے اس تہوار کو پرامن طریقے سے منائے جس کیلئے آمدار فاروق شاہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔
آمدار فاروق شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شہر کی ترقی امن پر منحصر ہوتی ہے۔ 2008 کے فسادات جس نے دھولیہ شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ہم اسے مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے اس فساد میں ہندو بھائیوں کی مدد کی ۔ ہندو مسلمان میں بھائی چارہ بڑھے میری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے ۔ میری ان ہی کاوشوں کی بدولت آج میں دھولیہ شہر کا آمدار ہوں ۔ میں دھولیہ شہر کو سبھی مذاہب کو ساتھ لیکر ترقی دینے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس موقع پر آمدار فاروق شاہ کی جانب سے تمام بھائیوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دی گئی ۔
اس تقریب کی صدارت حاجی بھکن شاہ نے قبول کی اور نظامت کے فرائض عبدالستار شاہ نے بخوبی انجام دی ۔ اس بار نوجوانوں کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا اور حاجی انور ہاسپٹل کے ذریعے مفت بیماریوں کی جانچ میں سیکڑوں لوگوں نے حصہ لیا ۔
اس موقع پر آزاد نگر پولس انسپکٹر پرمود پاٹل، حاجی سلیم سیٹھ ، ستار شاہ، آصف شاہ ملا ، کارپوریٹر سید بیگ مرزا، معاؤن کارپوریٹر غنی ڈالر ، حاجی زاہد بھائی ، مولوی شکیل، نذر پٹھان، خالد بھائی جی ، ذاکر ملا ، مہیلا صدر ڈاکٹر دیپشری نائک ، فاطمہ انصاری ، پاپا سر ، سٹی یوتھ ڈسٹرکٹ صدر رفیق پٹھان ، اور کئی کارکنان موجود تھے ۔
خبر برائے نشرواشاعت منجانب ۔۔
حلیم شمس الدین انصاری
ایم آئی ایم ضلع پرمُکھ میڈیا سیل
