میں اسٹاف روم میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس وقت کے وائس پرنسپل پروفیسر کوکشی والا سر بھی اسٹاف روم میں تھے۔ سر جب باہر جاتے وقت میرے قریب آئے تو مجھے بولے کہ آپ پانچ منٹ کے بعد میری آفس میں آجائیے کچھ کام ہے۔ میں نے کہا جی حاضر ہوجاؤں گا ان شاء اللہ۔
سر اسٹاف روم سے باہر نکلنے کے فورا بعد میرے پاس واپس آئے، شاید انہیں کوئی دوسرا اہم کام یاد آگیا ہوگا، جس میں پندرہ منٹ درکار ہوگا، اس لیے مُسکراتے ہوئے مجھے بولے کہ پانچ منٹ مطلب بیس منٹ۔
سر کو اس قدر خیال تھا کہ میں پانچ منٹ بعد ان کی آفس میں پہنچوں گا اور وہ دوسرے کام میں مصروف رہے تو میرا وقت ضائع ہوگا اور انتظار کرنے کی کوفت ہوگی۔
سر دوسروں کا کس قدر خیال کرتے تھے۔
ہم سب کے لیے ایک اہم سبق ہے یہ واقعہ۔


