مالیگاؤں (پریس ریلز) اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا(SIO) مالیگاؤں کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی"آؤ چھولیں آسماں پیدا کریں اپنا جہاں" اس عنوان سے ہائی اسکول کے طلباء کے لئے ٹیلنٹ فیسٹیول 2022 کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
واضح رہے SIO پورے ملک میں طالبانِ علم میں علمی ارتقاء کے ساتھ ساتھ ان میں موجود پوشیدہ صلاحیتوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ان کی صلاحیتوں کو صحیح رخ پر نشوونما و ارتقاء دینے کیلئے مختلف طرح کے پروگرامات اور سرگرمیاں انجام دیتی رہتی ہے۔
اسی کے پیش نظر ٹیلنٹ فیسٹیول 2022 کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے جسمیں قراءت قرآن، مضمون نویسی،ڈرائنگ،کیلی گرافی،کیوب سولونگ،بیڈ منٹن وغیرہ مقابلے کرائیں جائیں گے۔یہ تمام مقابلے A اور B گروپ پر مشتمل ہوں گے۔A گروپ چھٹی اور ساتویں کلاس کے طلباء کے لئے اور B گروپ آٹھویں اور نویں کلاس کے طلباء کےلئے رہیگا۔
یہ تمام مقابلے 17۔18۔19 دسمبر 2022 کو منعقد جائیں گے۔ فیس 20 روپیہ فی مقابلہ ہوگی۔
مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لئے دیے گئے نمبرات پر رابطہ کریں
7276777569
9834969218
9371155918
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 16 دسمبر 2022 ہے۔
منجانب :اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا، مالیگاؤں



