فرحان دل مالیگاؤن
بڑے بھائی اور بہترین دوست محترم عمران امین صاحب کو پی ایچ ڈی(ڈاکٹریٹ) کی ڈگری حاصل ہوئی
یہ خبر شہریانِ عزیز مالیگاؤں کے لیے بے حد مسرت کا باعث ہے
میں اپنی، شعرائے مالیگاؤں اور اردو ادب سے جڑے تمام احباب کی جانب سے موصوف کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
عمران امین سر کی خدمت میں نذرانۂ خلوص
ہر ایک رہ پہ خدا تجھ کو سرفراز کرے
جہاں ہمیشہ تری شخصیت پہ ناز کرے
ترے طریق سے دنیا کو فیض حاصل ہو
ترے قدم کا نشاں خود نشانِ منزل ہو
ترا عمل ترے جذبوں کا ترجمان رہے
تمام عمر ترا حوصلہ جوان رہے
ترے خلوص کی خوشبو سے یہ جہاں مہکے
ترے وجود کی نسبت سے داستاں مہکے
تری لگن، ترے جذبے دوام پا جائیں
تمام کوششیں تیری مقام پا جائیں
خدا تجھے ترے مقصد میں کامیاب کرے
تری تمام دعاؤں کو باریاب کرے


