جلگاؤں( عقیل خان بیاولی)معتکفین کی تعداد تقریباً ۱۵۰
رمضان المبارک کے آخری عشرے کے سنت اعتکاف کی فضیلت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے کبھی اپنی زندگی میں ترک نہیں فرمایا کسی عذر کی بُنیاد پر اگر آپ اعتکاف نہ کر سکے تو آپنے آئندہ سال ۲۰ دن کا اعتکاف فرمایا اس سنت کو دعوتِ اسلامی نے بہترین انداز میں اُجاگر کیا اور سیکڑوں مقامات پر ٢٠دن اور ١٠ دنوں کے اعتکاف جاری ہے ۔
دعوتِ اسلامی ہند کےجلگاؤں ضلع صدر زبیر عطاری نے اس نمایندہ کوبتایا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جلگاؤن ضلع میں تین مقامات، بھوساول میں مسجدِ کنز الایمان ،جلگاؤں میں شاہ اولیاء مسجد اور راویر شہر میں غوثیہ مسجد ان مقامات پر اعتکاف کا سلسلہ جاری ہیں موصوف نے بتایا کہ معتکفین میں بیٹھنے والے اسلامی بھائیوں میں بڑی تعداد طلبہ اور نوجوانوں کی ہیں۔
جن کی تربیت خاص طور پر رکن ہند مشاورت حاجى سلیم عطاری فرما رہے ہیں انھیں قرآن کریم تجوید و قرآت سے پڑھنے ، بنیادی ضروری مسائل کی معلومات نشہء اور اس سے صحت اور معاشرے پر پڑنے والے مضر اثرات ،اس کے نقصانات، آنکھ ، کان اور زبان کے صحیح استعمال پر بطور خاص متوجہ کیا جا رہا ہے کیونکہ ان کے غلط استعمال سے دوسروں کو تکلیف پہنچتی ہے اور ہمارے اعمال بھی باطل ہوتے جاتے ہیں اس کے ساتھ ہی نمازِ، غسل، وضو سنت و آداب ،دعائیں نمازِ جنازہ کے ساتھ انفرادی عبادات کا سلسلہ بھی رواں دواں ہیں موصوف نے یہ بھی بتاتا کہ ماہِ مبارک المبارک میں اعتکاف کا مقصد ہی یہ ہے کہ انسان کو تقویٰ, پرہیزگاری اور روحانی تربیت حاصل ہو۔

