رپورٹ زاہد امین سر
شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں
ہندوستان کی جشن آزادی کی نسبت سے 19اگست 2023 کو آل مالیگاؤں اردو مراٹھی قومی گیت کے مقابلے میں شیخ امام پرائمری اسکول کو بہترین دیش بھکتی سموہ گیت. میں دوم انعام کا حقدار قرار دیا گیا.
سادھنا کلامنچ کیمپ کے زیر اہتمام بال گندھرو ہال میں جشن آزادی کے موقع پر 19 اگست 2023 کو ایک آل مالیگاؤں دیش بھکتی سموہ گیت کے مقابلے میں شیخ امام پرائمری اسکول مالیگاؤں کے طلباء نے عدنان محمد ابراہیم کی قیادت میں محمد آمین محمد خلیل، محمد ماجد محمد موسیٰ، ثاقب خان غفار خان، حسنین عبدالمجید،محمد سرور محمد انور اور عبید بیگ تبریز بیگ کے بہترین کورس انداز نے جہاں معزز جج صاحبان کو متاثر کیا وہیں سامعین کو اپنی بہترین آواز و انداز سے مانو ایک سحر میں قید کرتے ہوئے ایک ٹرافی، 3100نقد اور ہر طالب علم کو سرٹیفکیٹ پر قبضہ کیا.
اس مقابلے میں شہر عزیز کی اردو مراٹھی اسکولوں کی کل45 ٹیم نے اپنا اپنا انداز پیش کیا مگر شیخ امام پرائمری اسکول کے ستاروں نے اپنی الگ چمک پیش کرکے دوم انعام پر فاتح ہوئے.
اس لاجواب گیت کی تیاری میں معاون. معلم ریحان آصف سر اور آصف اقبال سر کی کاوش رہیں.
اس بہترین کامیابی پر خاتون سوسائٹی کے صدر شیخ رضوان عبدالمطلب سر دیگر اراکین و تمام یونٹس کی جانب سے شریک مقابلہ طلباء، تیار کردہ اساتذہ اور ہیڈماسٹر و اسٹاف شیخ امام پرائمری اسکول کو ڈھیر ساری مبارکبادیں پیش کرتے ہیں اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات بھی پیش کرتے ہیں..
