وطن عزیز ہندوستان میں اپنے سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کے خاطر فرقہ پرست عناصر ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برباد کرنے کے درپئے ہیں، جس کی وجہ سے اقلیتوں کی جانوں کے بھی لالے پڑچکے ہیں-
اس کے پیش نظر اور اکابر علماء و مشائخ کی ھدایت پر یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ ائمہ کرام قنوت نازلہ کا اہتمام کریں، یہ بات یاد رہے کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ماہ تک قنوت نازلہ پڑھی جاسکتی ہے، اس ائمہ کرام سے گذارش ہے کہ اپنی اپنی مساجد قنوت نازلہ کا اہتمام کریں-
نیز ہمارے علاقے میں موسم برسات کا کافی حصہ گذر جانے کے بعد بھی خاطر خواہ بارش نہیں ہوئی ہے، وبائی امراض بھی پھیل گئے ہیں، اس بناء پر گذارش کی جاتی ہے کہ انفرادی طور پرعوام وخواص، مردوخواتین گناہوں سے توبہ و استغفار اور باران رحمت کے لیے دعا کریں، اجتماعی طور پر گھروں اور مدارس و مکاتب میں، دینی اجتماعات اور دروس قرآن کے حلقوں میں نفع بخش بارش کے لیے خصوصی دعائیں کریں-
بصورت دیگر ان شاء اللہ بروز جمعرات ٢٢/محرم الحرام١٤٤٥ مطابق 10/اگست 2023 بعد نماز عشاء حمیدیہ مسجد بڑا قبرستان میں دعائیہ مجلس کا انعقاد ہوگا-
جمعیت علماء مالیگاوں مدنی روڈ کی جانب سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی صاحب اور جمعیت علماء سلیمانی چوک جانب سے مولانا آصف شعبان کے حکم سے.یہ اعلان جاری کیا گیا ہے ...مولانا امتیاز اقبال اور قاری اخلاق جمالی صاحبان نے اطلاع فراہم کی