کھام گاؤں:13/اگست (واثق نوید) مرکزی حکومت ہند کے ہدایات کے تحت اسکول اور کالجوں میں امرت مہوتسو کی اختتامی تقاریب کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے سر سید احمد خان جونیئر کالج میں 13 اگست کی ایک سرگرمی جو حکومت کے سرکیولر کے مطابق ادا کی گئی۔
یاد رہے حکومت ہند کی مہم ہر گھر ترنگا کے تحت تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر میں ترنگا پھرایا گیا ۔سر سید سر سید احمد خان اردو جونیئر کالج میں بھی یہ تقریب منعقد کی گئی ۔جس میں مہمان خصوصی کے طور پر اس سوسائٹی کے صدر شیخ اعظم سر نائب صدر کلیم رہبر سر اور اور خازن شیخ غنی صاحب موجود تھے۔
غور طلب بات یہ ہیکہ 13 اگست کو اتوار ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں طلباوطالبات اور مکمل اساتذہ اکرام اور غیر تدریسی عملہ نے موجود رہ کر اس تقریب کو بحسن خوبی مکمل کیا۔۔
آخر میں اس ادارے کے پرنسپل جناب شیخ ظفر پٹیل سر نے اختتامی کلمات کے اس تقریب کا اختتام کیا ۔۔