کھام گاؤں (واثق نوید) جماعت اسلامی ہند ناندورا اور آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (AIITA) یونٹ ناندورا کے اشتراک سے علامہ اقبال لائبریری میں اساتذہ کے لیے ٹیچرس میٹ کا انعقاد کیا گیا۔ کی تلاوت کلام پاک سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ممبئی سے تشریف لائے مشہور کونسلر اور ماہر تعلیم محترم کاظم ملک صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں اساتذہ سے تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ اساتذہ کو اپڈیٹ رہنے اور وقت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کی ضرورت ہے انھوں نے مؤثر تدریس کے لیے عملی باتیں بتائیں۔ اساتذہ کو اپنے مضامین کے ساتھ ساتھ دیگر مضامین کی نصابی کتب کا تھوڑا بہت علم ضروری ہے۔ اسے مطالعہ کا عادی ہونا چاہیے۔ اور اپنے طلباء کے سامنے رول ماڈل بن کر رہنا چاہیے۔
پروگرام کی نظامت محسن خان سر نے کی۔آخر میں سید اسماعیل سر نے مہمانوں اور مقامی اساتذہ کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں ناندورا کی تمام ہی اسکولوں کے اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔


