انجینئر عرفان احمد صاحب کی صدارت میں اس پروگرام کا اغاز کیا گیا۔ نظامت کے فرائض رضوان سر نے انجام دیے۔ تلاوت کلام پاک کے بعد پروگرام کے شروعات میں کورس ٹرینر عبداللہ انصاری صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ کس طرح سولار کا اسکوپ پوری دنیا میں پھیل رہا ہے۔
دیگر یہ کہ یہ کورس کلاس میں بہت آرامدہ طریقے سے مکمل ہوتا ہے مگر فیلڈ پر جانے کے بعد سخت حالات میں بھی کام کرنے کی تیاری ہونی چاہئے۔ محمد ابرہیم نامی طالبعلم نے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کورس ٹرینر کی خصوصی سراہنا کی۔تقریب کے صدرعرفان انجینیرصاحب نے اپنے صدارتی خطبے میں فرمایا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شہر کاہرشخص سولار ٹیکنک میں مہارت حاصل کرے۔
یہاں کورس کرنے کے بعد ٹیم بنا کر پریکٹیکل لائف میں اتریں محنت کریں اور نئے راستے پیدا کریں، نوکری اور جاب کرنے کی بجائے خود کا روزگار پیدا کریں خود کی کمپنی شروع کریں۔ اس میں بہت محنت اور لگن کے ساتھ خود کا،اپنے گھر والوں کا اور شہر کا نام روشن کریں اسی کے ساتھ ساتھ سولار کو اپنی معاشی مضبوطی کا ذریعہ بنائیں۔ شکریہ کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا گیا۔ آخر میں تمام حاضرین کے لیے بہترین چائے کا انتظام کیا گیا۔ نئے کورسز کا اعلان جلد ہی اخبارات کے ذریعےکیا جائے گا۔
