واشم (محمد شاکر ہمدرد) مورخہ 10 جولائی 2024 کو ڈاکٹر دیشمکھ نے اپنی ٹیم کے ہم راہ آنکھوں کے امراض اور ڈینگو مچھر سے متعلق اہم معلومات دی اور ساتھ ہی اسکول ہذا کی جماعت پنجم تا جماعت دہم کے طلباء و طالبات کا طبی معائنہ اور خون کی جانچ بھی کیں ۔
معلوم ہوکہ ڈاکٹر دیشمکھ ملنسار اور اچھے اخلاق کے مالک ہے آپ کو بچوں سےبہت لگاؤں ہے ۔صدر مدرس بلال احمد خان دُرّانی نے حفظان صحت سے متعلق چند باتیں طلبہ کے سامنے رکھی کہ طلبہ کو اپنی صحت کی فکر از خود کرنی چاہیے۔ صبح وقت پر اٹھنا رات کو جلد سونا ، ناشتہ اور کھانے کے اوقات کی پابندی ، اچھی غذا بھی ہماری صحت پر اثر انداز ہوتی ہے۔
اس لیے اچھی غذا کے ساتھ ساتھ طلبہ جسمانی ورزش اور پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام کریں ۔اسلامی تعلیمات کو اپنی زندگی میں داخل کریں ۔اگر آپ درج ذیل باتوں پر عمل کرتے ہیں تو آپ ایک مثالی معاشرہ تعمیر کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہے۔ موصوف نے حفظان صحت سے متعلق مختصرا لیکن جامع خطاب طلبہ سے کیا ۔اور آخرمیں ڈاکٹر دیشمکھ کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا
بعد ازاں استاذ محترم رضوان اللہ خان کی مختصرآ دعا پرطبی معائنہ کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا ۔ ڈاکٹر شری کانت دیشمکھ ، ڈاکٹر وجئے شری دیشمکھ ، مہا دیو میڈوال (فارماششٹ) ، شری سومیگھ بھگت ، شری نیلیش سابلیے ، نے اپنی خدمات انجام دی ۔اور اس طبی معائنہ کیمپ کو کامیاب بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔اس وقت اسکول کا تمام ہی اسٹاف موجود تھا۔


