الحمدللہ آج بروز جمعرات 15 اگست 2024ء صبح ساڑھے سات بجے مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ میں ایک تقریب یوم آزادی و رسم پرچم کشائی منعقد کی گئی
جس کی صدارت جناب شیخ سفیان صاحب (سلور دودھ ڈیری) نے کی
افتتاحی تلاوت شعبۂ حفظ کے طالب علم محمد ریحان رضوان احمد نے پیش کی
بارگاہِ رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں شعبۂ حفظ کے استاذ حافظ زاھد خان صاحب عکرمی نے نعت پاک کا نذرانہ پیش کیا
بعدہ ناظم مدرسہ قاری محمد ریحان صاحب فردوسی کے دست مبارک سے رسم پرچم کشائی ادا کی گئی
ناظم مدرسہ نے اپنے مختصر خطاب میں اہلیان محلہ اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اہل وطن کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی
حاضرین میں حافظ عبدالماجد فردوسی، مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ تعالی عنہ کے تمام اساتذۂ کرام ، کچھ طلباء کرام تشریف فرما تھے
آخر میں ناظم مدرسہ کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا
شعبۂ نشرواشاعت مدرسہ حضرت عکرمہ رضی اللہ عنہ
