کھام گاؤں (واثق نوید) آئے دن ملک میں اسلام مخالف بیان بازیاں فرقہ پرست کٹر مذہبی تنظیم کا لبادہ اوڑھے ہوئے تنظیم کے افراد یا خود ساختہ مذہبی گرو ملک کی فضا کو آلودہ کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جس سے ان کا مقصد ان کے اندھ بھکتوں کو گمراہ کر کے دو مذاھب کے ما بین فرقہ واریت پھیلانا ہے ایسا ہی ایک واقعہ ریاست مہاراشٹر میں پیش آیا ۔
بانی اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں 15/08/2024 کو موجے پنچالے تعلقہ جنر ضلع ناسک میں رام گیری گرو نارائن گری مہاراج، نے ایک مذہبی پروگرام میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے من گھڑت اور دل آزاری کے جملے بولا ، جس سے ملک کے تمام مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ، اس لئے رام گیری گرو نارائن گری مہاراج اور اس تقریب کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جو کہ اس طرح کے ہتک آمیز بیانات دے کر دو مذاہبِ کے درمیان دراڑ پیدا کر رہے ہیں۔ کے خلاف کڑی سے کڑی قانونی کارروائی کر کے ملک عزیز میں قومی یکجہتی کے ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے قانون اپنا کام کریں ۔
اس ضمن میں لونار شہر کے مسلم سماج کے ذمہ دران نے 21 اگست کو تحصیلدار کوایک محضر نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر سیکڑوں کی تعداد میں نوجوان ،معزز شخصیات نے اپنی موجودگی کے ذریعے مذمت کا اظہار کیا۔

