جلگاؤں. برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن جلگاؤں کے زیرِ اہتمام جشنِ یومِ آزادی کے موقعہ پر اردو زبان میں ایک مضمون نویسی مقابلہ 11، اگست 2024 کو لیا گیا تھا جس میں تین گروپ موجود تھے۔ جونیر، سینیر اور دینی مدرسہ گروپ۔ جونیر گروپ میں کلاس پانچویں تا ساتویں کے طلبہ و طالبات نے 'کتنا پیارا دیش ہمارا' اس عنوان پر 30 سطروں پر مشتمل مضمون 90 منٹ میں تحریر کیا تھا۔
اسی طرح سینیر گروپ میں کلاس آٹھویں تا دسویں کے طلبہ و طالبات نے 'پھر ایک بار بھارت کو سونے کی چڑیا بنائیں گے' اس عنوان پر 40 سطروں پر مشتمل مضمون 90 منٹ میں تحریر کیا تھا۔ اسی طرح شہر جلگاؤں کے 4 مدرسوں نے اس مقابلہ میں شرکت کی تھی اور مدرسہ گروپ سے طلبہ و طالبات نے 'جنگِ آزادی میں مسلم رہنماؤں کا کردار' اس عنوان پر 40 سطروں پر مشتمل مضمون 90 منٹ میں تحریر کیا تھا۔ 15 اگست، 2024 کو پترکار بھون میں اس مقابلہ کے فاتحین کا اعلان کیا گیا.
جس میں جونیر گروپ سے چھٹی جماعت کی طالبہ الصباح پروین شفیق خان (اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے اول مقام حاصل کیا۔ دوم انعام پانچویں جماعت کی طالبہ صباء انجم طارق خان ( ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے حاصل کیا۔ پانچویں جماعت کی سید لزیرہ وسیم علی (ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے سوم انعام حاصل کیا۔ سینیر گروپ سے دسویں جماعت کی طالبہ ادیبہ مبین جاوید شیخ (اقراء شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے اول مقام حاصل کیا۔
دوم انعام نویں جماعت کی طالبہ ارم عمران خان سکلگر ( ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے حاصل کیا۔ نویں جماعت کی فاطمہ الطاف کھاٹک (ملت اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں) نے سوم انعام حاصل کیا۔ اسی طرح مدرسہ گروپ سے اول انعام سید صفوان سید ذاکر، دوم انعام محمد مظفر، سوم انعام محمد ساجد نے حاصل کیا۔ مقابلہ میں 200 سے زیادہ طلبہ و طالبات نے شرکت کیں۔ تقسیمِ انعامات کے اہم پروگرام کی صدارت شہر جلگاؤں کے مشہور انگریزی کے استاد، سماجی کارکن اور مجلسِ اتحاد المسلمین کے ضلع صدر شیخ احمد حسین نے کی۔
مہمانانِ خصوصی کے طور پر مدرسہ انوار العلوم کے استاد محترم مولانا عبد الرحمن ، انور صیقلگر ، واصف شاہ ، ارشد شیخ ، اقراء شاہین کے صدر مدرس ضمیر قاضی ملت پرائمری اسکول کے معلم شعیب شیخ ، سماجی کارکنان سعید شیخ اور کامل خان وغیرہ موجود تھے۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے برائٹ یوتھ فاؤنڈیشن کے صدر شیبان فائز، حذیفہ شیخ، زبیر شیخ، دانش کھاٹک، فیضان شیخ پیش پیش تھے۔

