واشم(محمد شاکر ہمدرد) الہلال ایجوکیشن و ملٹی پرپز سوسائٹی ریسوڑ کے زیر انتظام چلنے والے ادارہ ہذا میں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی یوم ولادت 12 ربیع الاول کی مناسبت سےنرسری تا بارہویں جماعت کے تمام طلباء و طالبات کے لیے مفت میڈیکل جانچ کیمپ کا انعقاد 14ستمبر2024 بروز سنیچرکو کیا گیا۔اس مفت طبی جانچ کیمپ میں شہر ریسوڑ کے مختلف امراض کے ماہر ڈاکٹروں کی ایک بڑی ٹیم نے اپنی خدمات انجام دیں ۔
شہر ریسوڑ کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم میں جناب مختار دیش مکھ ،جناب ڈاکٹر انیل تاپڑیا ، جناب پرتاپ دھاولے ، جناب ڈاکٹر اننت پاوڑے ، جناب ڈاکٹر انیل جھونگرے ، جناب ڈاکٹر روشن خان ، جناب ڈاکٹر مہادیو مسکے، جناب ڈاکٹر ثاقب دیش مکھ ، جناب محمد اویس ، ڈاکٹر نکیتا تاپڑیا ، ڈاکٹر پریتی پاوڑے ، ڈاکٹر روہنی ڈھولے، ان تمام کا سوسائٹی ہذا کے صدر الحاج محمد کبیر محسن صاحب کےہاتھوں شال اور گل دے کر استقبال کیا گیا ۔
بعد ازاں اسکول میں تمام ماہر ڈاکٹروں نے طلباء و طالبات کا طبی معائنہ کیا ۔اسکول ہی میں مفت ادویات کااسٹال لگایا گیا تھا مفت ادویات کا کام محمد باسط فارماسسٹ کی زیر نگرانی انجام دیا گیا۔آخر میں اسکول سیکرٹری ڈاکٹر محمد وقار محسن نے ریسوڑ کے تمام ماہر ڈاکٹروں اور اسکول کے تمام ہی اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔
رسم شکریہ پر یہ مفت میڈیکل جانچ کیمپ اپنے اختتام کو پہنچا ۔