مالیگاؤں۔ اسلامپورہ کی مشہور و معروف شخصیت مرحوم
بدرالدجی سردار ( بدرو سردار) کے فرزند انصاری محمد صاحب رکنِ انجمن نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی و نشاط گرلس پرائمری و ہائی اور سابق واٹر سپلائی انجینئر کا مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہو گیا۔
آپ موصوف گوناگوں صفات کے مالک تھے ادارہ ہذا میں دیگر اراکین انجمن اور اساتذہ سے آپکا مشفقانہ رویہ اس بات کا ثبوت رہا ہے کہ ہر استاذ کی آنکھ پرنم تھی اس سوگوار خبر کو سن کر. اس ضمن میں اراکینِ انجمن اور ہیڈ مسٹریس و اساتذہ کی جانب سے ایک پرنم تعزیتی نشست کا انعقاد اسکول ہذا میں کیا گیا.
اس تعزیتی نشست میں اہل خانہ کے افراد، فرزندانِ مرحوم انصاری محمد صاحب و دیگر احباب موجود رہے. مرحوم موصوف کو تعلیمی میدان میں خدمات، سماجی، ملی اور اصول پسندی کے ساتھ تعمیری ذہنیت کے ساتھ ساتھ اہل خانہ کی ذمہ داریوں کو نہایت احسن طریقے سے سر انجام دینے والی صفات کے ساتھ یاد کیا گیا. مقررین نے اپنی گفتگو میں اس بات کا ذکر کیا کہ آج شہر مالیگاؤں ایک فعال اور کام کرنے والی شخصیت سے محروم ہو گیا کہ جن کی خدمات آخری وقت تک کارپوریشن کے نئے افسران ان سے واٹر سپلائی محکمہ کے مسائل کیلئے مدد لیاکرتے تھے۔
مقررین میں امتیاز رفیق سر ،منصور سر، رکن انجمن اشفاق ایوبی صاحب اور مفتی نعیم صاحب نے گفتگو کی اور لواحقین کو صبر جمیل کی تلقین کرتے ہوئے ایک اسلامی فریضے کو انجام دیا اس پُر آشوب موقع پر نشاط ایجوکیشنل سوشل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی اور نشاط پرائمری و ہائی کے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی تمام خطاؤں کو درگزر فرمائے ان کی سیئات کو حسنات سے مبدل فرمائے، جنت الفردوس میں مقام عطا فرمائے ، صغیرہ کبیرہ تمام گناہوں کو بخش دے، اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین.
شریکانِ غم
نشاط ایجوکیشنل شوشل اینڈ ویلفیئرسوسائٹی
نشاط لائبریری مالیگاؤں
نشاط گرلس پری پرائمری و پرائمری اسکول ، نشاط گرلس ھائی اسکول مینیجمنٹ ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف
