طلبہ کو فضول خرچ سے بچانے پہل، اسکول نمبر 1 میں بچت بینک میں ایک لاکھ جمع
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 10, 2026
0
share
مالیگاؤں(راست) مونسپل کارپوریشن اردو کارپوریشن اسکول نمبر ایک میں جاری اسٹوڈنٹس بچت بنگ میں تعلیمی سال 26 - 2025 کے دوران ہفتہ واری بنیاد پر اپنی جیب خرچی سے بچت کر کے اسکول کے اسٹوڈنٹس بینک میں فنڈ جمع کرانے والے ڈھائی سو طلبہ کے درمیان ۲ مارچ کو ان کی سالانہ جمع شدہ رقم واپس کی گئی۔
اور سال بھر پابندی سے ہر سنچر کو رقم جمع کرانے والے طلبہ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مدرس شفیق انور سر نے بتایا کہ طلبہ میں کفایت شعاری اور پس اندازی کے اوصاف پیدا کرنے اور انہیں بینکنگ سسٹم سے متعارف کرانے کے مقصد سے اسکول ہذا میں زیر تعلیم طلبہ کے لیئے گزشتہ تین سال قبل بینک کو شروع کیا گیا تھا ۔
جو کافی کامیاب رہا اور ہماری اسکولی غیر تدریسی غیر تدریسی سرگرمی کا حصہ ہے۔ جس کے لیے اسکول کی لائبر یر ین اور سائنس ہال انچارج اسپیشل ٹیچر شعبہ سندس کو ذمہ داری دی گئی تھی۔
طلبہ ہر سنیچر کو درمیانی تعطیل یا چھٹی کے بعد از خود رقم جمع کرانے کے لیے بینک کی کھڑکی پر پہنچ جاتے ہیں اور اپنی ڈائری میں رقم کا اندراج کرواتے ہیں۔ اس طرح انہیں مال لین دین کے سسٹم کو بھی سیکھنے کا موقع ملا ۔
شفیق سر نے طلبہ کو تلقین کی کہ ہر ہفتہ اپنی جیب خرچ سے کم از کم پانچ یا 10 روپیہ ڈائری میں جمع کرائیں تو رمضان عید پر وہ اپنی پسند کی چیزیں خرید کر عید کی خوشیاں دو بالا کر سکتے ہیں۔ یا تعلیمی لوازمات خرید کر والدین کی مدد کر سکتے ہیں۔ موصوف نے بتایا کہ پورے سال کی اس بچت بینک سرگرمی میں تقریبا ایک لاکھ روپیہ جمع ہوا۔ سب سے زیادہ رقم تقریبا ( پانچ ہزار ) جمع کرنے والے طالب علم اور ہر ہفتہ بلا ناغہ بچت بینک میں پیسہ جمع کرانے والے طلبہ کو حوصلہ افزائی کے لیے انعام سے نوازا گیا۔