الحسنہ ، رمضان المبارک کی مناسبت سے ویژن انگلش ہائی اسکول میں کوئز مقابلہ منعقد۔ کھام گاؤں (واثق نوید)
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 15, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) رمضان المبارک کی بابرکت مناسبت سے ویژن انگلش ہائی اسکول الحسنہ، شیگاؤں میں طلبہ و طالبات کے درمیان ایک معلوماتی کوئز کمپیٹیشن کا انعقاد کیا گیا۔
اس مقابلے میں تقریباً 200 سوالات پر مشتمل کوئز لیا گیا جس میں طلبہ و طالبات نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی بہترین تیاری کا مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر طلبہ و طالبات کی شاندار کارکردگی اور علمی دلچسپی دیکھ کر اسکول کے ہیڈ ماسٹر ماسٹر عمران خان سر نے خوشی کا اظہار کیا اور طلبہ کی محنت کو سراہا۔
پروگرام کے آرگنائزر مفتی صبغت اللہ خان ندوی کنجہروی نے نہایت عمدگی کے ساتھ اس مقابلے کو ترتیب دیا اور اس کی کامیاب تکمیل میں اہم کردار ادا کیا۔
اساتذہ میں امین خان سر، عتیق الرحمن سر، توصیف سر، نوید سر، نشاط آفرین، نشاط انجم، ثمرین کوثر اور پراچی میڈم نے بھی پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون پیش کیا۔
اس موقع پر عبدالرشید سر اور عمران خان سر نے طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسکول میں تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کے ذریعے بچوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارا جائے گا۔
آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ اس ادارے کو نظرِ بد سے محفوظ رکھے اور اسے مزید ترقیات سے نوازے۔(آمین)