جلیل ارشد خان کو طلباء نے کہا پُرنم آنکھوں سے الوداع اٹالی , اسکول میں پُراثر الوداعی تقریب، اساتذہ و طلباء کا خراجِ تحسین
Author -
personحاجی شاھد انجم
مارچ 12, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کھام گاؤں پنچایت سمیتی کے تحت واقع ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانوی اسکول، اٹالی کے باصلاحیت اور مخلص معلم جلیل ارشد خان کا 10 مارچ کو کیڈر تبدیل ہو کر ضلع پریشد ہائی اسکول پیپل گاؤں راجہ میں تقرر عمل میں آیا ہے۔
اس موقع پر 12 مارچ کو اسکول میں ایک پُراثر الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت اسکول کے صدر مدرس واثق اللہ خان نے کی۔
تقریب میں اساتذہ اور طلباء نے جلیل ارشد خان کی تعلیمی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
مقررین نے کہا کہ جلیل ارشد خان نہایت محنتی، فرض شناس اور طلباء کے دلوں میں جگہ بنانے والے استاد ہیں، جنہوں نے اپنی تدریسی صلاحیتوں اور خوش اخلاقی سے اسکول کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس موقع پر طلباء نے جذباتی انداز میں اپنے محبوب استاد کو الوداع کہا اور ان کی جدائی پر اپنی دلی کیفیات کا اظہار کیا۔ طلباء کی آنکھیں نم تھیں اور ماحول رقت آمیز بن گیا۔ تقریب سے ثاقب اعزاز، ندیم شیخ، شیخ متین اور نرگس باجی نے بھی خطاب کرتے ہوئے جلیل ارشد خان کی خدمات کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
اپنے صدارتی خطاب میں صدر مدرس واثق اللہ خان نے کہا کہ جلیل ارشد خان نے اٹالی اسکول میں اپنی محنت، خلوص اور تدریسی لگن کے ذریعے ایک مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ پیپل گاؤں راجہ میں بھی اسی جوش و جذبے کے ساتھ تعلیمی خدمات انجام دیتے ہوئے ادارے کا نام روشن کریں گے۔
آخر میں جلیل ارشد خان نے تمام اساتذہ، طلباء اور اسکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اٹالی اسکول میں گزارا ہوا وقت ان کے لیے ہمیشہ یادگار رہے