کھام گاؤں ، جلسۂ سیرت النبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کا شاندار انعقاد
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 01, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید)جماعت اسلامی کھام گاؤں کی جانب سے 28 اگست، بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء مستان چوک میں جلسۂ سیرت النبی ﷺ کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔
جلسے میں مہمانِ خصوصی و مقرر محمد سمیع صاحب، ناظم ضلع دھولیہ نے شرکت کی، جبکہ ضیاء الدین صاحب، سابق ناظم ضلع بلڈھانہ، سہیل فرقان صاحب، ناظم ضلع بلڈھانہ نارتھ، ظفر عبید انصاری صاحب، امیر مقامی کھام گاؤں اور حافظ و قاری عتیق الرحمن صاحب بھی موجود تھے۔ جلسے کا آغاز حافظ و قاری عتیق الرحمن صاحب کی پُرسوز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جبکہ عمر خان مختار خان نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ مرکزی خطاب میں محمد سمیع صاحب نے ’’حبِ رسول ﷺ کے تقاضے‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں حسنِ اخلاق، عدل و انصاف، مساوات، امن و محبت اور انسانیت کی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت کی دیواروں کو محبت و اخوت کے ذریعے ختم کرنے اور برادرانِ وطن تک نبی کریم ﷺ کی سیرت و تعلیمات پہنچانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ ان کی عملی زندگی میں بھی سیرتِ رسول ﷺ کا عکس نمایاں ہونا چاہیے۔ آخر میں ظفر عبید انصاری صاحب نے اظہارِ تشکر کیا، جبکہ مولانا عتیق الرحمن صاحب کی دعا پر جلسے کا اختتام ہوا۔ نظامت کے فرائض محمد اظہارالحق فاروقی نے انجام دیے۔ جلسے کی کامیابی کے لیے جماعت اسلامی اور ایس آئی او کے ذمہ داران و رفقاء نے نمایاں محنت کی ۔