شہر کے کاروباری حالات کے پیش نظر آیت کریمہ کا ورد اور دعائیہ مجلس
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 29, 2026
0
share
شہر کے کاروباری حالات کا سب لوگوں کو بخوبی علم ہے، کاروباری مندی سے اس وقت لوگ پریشان ہیں، ایسے وقت میں اللہ تعالی کی طرف رجوع، توبہ و استغفاراوردعا کا اہتمام کرنا چاہیے_ آیت کریمہ کےورد سے بھی مشکلات دور ہوتی ہے اور رزق کی وسعت اور فراوانی حاصل ہوتی ہے، اسی کے پیش نظر خانقاہ رحمانیہ، مالیگاؤں کے زیر اہتمام بروز اتوار مورخہ 30/ اگست بعد نماز عشاء فورا مسجد ہدایت الاسلام( بسم اللہ باغ ) میں ایک دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں آیت کریمہ کا ورد ہوگا اور شہری حالات کے پیش نظر شیخ طریقت حضرت مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب( سجادہ نشین خانقاہ رحمانیہ) خصوصی دعا فرمائیں گے_ واضح رہے کہ آیت کریمہ کا ورد ٹھیک9:00 نو بجے سے شروع ہو جائے گا اس لیے وقت پر مسجد ہدایت الاسلام( بسم اللہ باغ ) پہونچ جائیں_ منجانب: مریدین و متوسلین خانقاہ رحمانیہ، مالیگاؤں