کھام گاؤں، ذکری اسکول میں جوش و خروش سے منایا گیا یومِ آزادی طلبہ نے حب الوطنی کے ترانوں اور تقاریر سے سماں باندھا، والدین و منتظمین نے کی حوصلہ افزائی کھام گاؤں ( واثق نوید کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 21, 2026
0
share
یومِ آزادی کے موقع پر ذکری انگلش پرائمری اسکول اور ذکری اردو ہائی اسکول، کھام گاؤں میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ یومِ آزادی کی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ تقریب کے آغاز میں پرچم کشائی کی گئی، جس کے بعد طلبہ نے حب الوطنی کے ترانے، تقاریر اور مختلف پروگرام پیش کرکے حاضرین کو متاثر کیا۔ ۔اس موقع پر بڑی تعداد میں طلبہ کے والدین بھی موجود تھے۔ اپنے نونہالوں کو اسٹیج پر پُراعتماد انداز میں تقاریر اور قومی ترانے پیش کرتے دیکھ کر والدین نے طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تقریب کے دوران ذکری سوسائٹی کی منتظمہ کے اراکین کی جانب سے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی عزت افزائی کی گئی۔ طلبہ کی پُرجوش پیشکشوں نے تقریب کے ماحول کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کردیا۔ اس موقع پر یہ بات نمایاں طور پر محسوس کی گئی کہ طلبہ کی شاندار تقاریر، ترانوں اور پُراعتماد اسٹیج پرفارمنس کے پیچھے ذکری اسکول کے اساتذہ کی انتھک محنت، رہنمائی اور تربیت کارفرما ہے۔ اساتذہ نے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور انہیں قومی جذبے سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ تقریب میں موجود والدین اور منتظمین نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔