دھولیہ: جمعیۃ علماء مولانا ارشد مدنی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجلاسِ عام 21 اگست کو منعقد ہوگا
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 21, 2026
0
share
دھولیہ - جمعیۃ علماء مولانا ارشد مدنی، دھولیہ کے زیرِ اہتمام "سیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ" کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاسِ عام منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ پروگرام 21 اگست 2026ء بروز جمعہ بعد نمازِ عشاء فوراً 80 فٹ روڈ، ترنگا چوک، دھولیہ میں منعقد ہوگا۔
بارش کی صورت میں یہ اجتماع انصار نگر مسجد میں منتقل کر دیا جائے گا۔
صدارت اور خطاب اجلاس کی صدارت جمعیۃ علماء ضلع دھولیہ کے صدر حافظ حفظ الرحمن صاحب دامت برکاتہم فرمائیں گے۔ اس موقع پر مہاراشٹر جمعیۃ کے نائب صدر مفتی محمد ہارون ندوی صاحب دامت برکاتہم مہمانِ خصوصی کے طور پر سیرتِ نبوی ﷺ اور معاشرتی اصلاحات کے موضوع پر خطاب کریں گے۔ عوام سے اپیل جمعیۃ علماء دھولیہ کے صدور و اراکین نے علاقے کی عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دوست احباب کے ساتھ کثیر تعداد میں شرکت فرما کر اس بابرکت مجلس سے فیض حاصل کریں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں سیرتِ طیبہ کی تعلیمات اور معاشرتی اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، اسی مقصد کے پیشِ نظر یہ اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ: الداعیان - صدور و اراکین جمعیۃ علماء مولانا ارشد مدنی، دھولیہ