چکھلی ، اعلیٰ تعلیم کے فروغ پر مانو کا مذاکرہ، ڈراپ آؤٹ کم کرنے پر زور. کھام گاؤں (واثق نوید کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 24, 2026
0
share
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی (مانو)، حیدرآباد کے زیرِ اہتمام کرم کیمپس، چکھلی میں ’’اردو میڈیم طلبہ کے اعلیٰ تعلیم میں داخلے اور مانو کا کردار‘‘ کے موضوع پر مذاکرہ منعقد ہوا، جس میں طلبہ کو اعلیٰ تعلیم سے جوڑنے اور ڈراپ آؤٹ کی شرح کم کرنے پر زور دیا گیا۔ مرکزی مقرر پروفیسر رضا اللہ خان، ڈائریکٹر سنٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن (CDOE)، مانو تھے، جبکہ صدارت ڈاکٹر محمد احسن، ریجنل ڈائریکٹر، ریجنل سنٹر بھوپال نے کی۔ محمد سادات خان، ڈاکٹر وسیم شیخ اور جج عرفان علی خان نے مہمانانِ اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اساتذہ، تعلیمی اداروں، سماجی کارکنان اور معاشرے کے ذمہ دار افراد کو ایسے طلبہ کی رہنمائی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی چاہئیں جو اعلیٰ تعلیم سے محروم رہ گئے ہیں۔ پروفیسر رضا اللہ خان نے اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے وسیع پیمانے پر بیداری مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر مانو کے فاصلاتی و آن لائن تعلیمی پروگراموں، مختلف ڈگری و ڈپلومہ کورسز اور لرنر سپورٹ سنٹرز کے ذریعے طلبہ کو فراہم کیے جانے والے تعلیمی مواقع سے آگاہ کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت و تنظیم ڈاکٹر ایم۔ اے۔ صدیق علی خان، کوآرڈینیٹر مانو لرنر سپورٹ سنٹر، چکھلی-بلڈھانہ نے انجام دی۔ مذاکرہ کرم کیمپس، اولڈ بلڈھانہ روڈ، چکھلی میں منعقد ہوا۔