کھام گاؤں , یکم ستمبر کو ’’ہیپی کلاس روم‘‘ پر اردو اساتذہ کے لیے یک روزہ خصوصی ورکشاپ مصنوعی ذہانت کے عملی استعمال پر بلڈھانہ ضلع میں پہلی بار ماہرین کی رہنمائی کھام گاؤں (واثق نوید کی رپورٹ)
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 26, 2026
0
share
اردو میڈیم اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تدریسی مہارتوں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے واقفیت میں اضافہ کرنے کی سمت میں ایک اہم اور خوش آئند قدم کے طور پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی (MANUU)، حیدرآباد کے Centre for Professional Development of Urdu Medium Teachers (CPDUMT) کے زیر اہتمام ضلع بلڈھانہ کے اردو میڈیم اساتذہ کے لیے ’’One Day Workshop on Happy Classroom‘‘ کا انعقاد یکم ستمبر 2026 کو کھام گاؤں میں کیا جا رہا ہے۔
یہ خصوصی ورکشاپ عبدالصمد اردو ہائی اسکول، کنجہرہ ، تعلقہ کھام گاؤں، ضلع بلڈھانہ میں منعقد ہوگا، جس میں ضلع کے 100 اردو میڈیم اساتذہ کو شرکت کا موقع دیا جائے گا۔
ورکشاپ کا ایک اہم اور خصوصی موضوع ’’AI Tools for Teachers‘‘ ہوگا، جس کے تحت اساتذہ کو مصنوعی ذہانت کے جدید ٹولز کے عملی استعمال سے روشناس کرایا جائے گا۔۔CPDUMT کے
ڈائریکٹر پروفیسر محمد عبد السمیع صدیقی کی جانب سے ڈائٹ بلڈھانہ کے پرنسپل کو ارسال کردہ خط میں اس ورکشاپ کے انعقاد کی اطلاع دیتے ہوئے متعلقہ اساتذہ کو شرکت کے لیے ضروری سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ دریں اثنا ضلع تعلیم و تربیتی ادارہ (DIET) بلڈھانہ کے پرنسپل ڈاکٹر جے۔ او۔ بھٹکر کی جانب سے تمام متعلقہ گٹ شکشن ادھیکاری، پنچایت سمیتی اور متعلقہ تعلیمی حکام کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اپنے زیر انتظام نگر پریشد، ضلع پریشد اور خانگی اردو میڈیم کے اساتذہ کو ورکشاپ میں شرکت کے لیے باقاعدہ طور پر کارمکت کیا جائے۔
مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ورکشاپ میں شرکت رضاکارانہ ہوگی اور اساتذہ کو اسکول کے تعلیمی کام پر کسی قسم کا منفی اثر نہ پڑنے کی مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ شرکت کا موقع فراہم کیا جائے۔
ورکشاپ میں شرکت کے خواہش مند اساتذہ کے لیے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔
رجسٹریشن اور مزید معلومات کے لیے متعلقہ رابطہ نمبروں
9666417731 / 9422184564
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اساتذہ کے لیے جدید دور کی اہم تربیت آج کے بدلتے تعلیمی منظرنامے میں مصنوعی ذہانت تدریس و تعلم کا ایک اہم ذریعہ بنتی جا رہی ہے۔ ایسے وقت میں اردو میڈیم اساتذہ کے لیے AI Tools for Teachers جیسے موضوع پر خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد نہ صرف وقت کی اہم ضرورت ہے بلکہ اردو میڈیم تعلیم میں جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔
’’ہیپی کلاس روم‘‘ ورکشاپ کے ذریعے اساتذہ کو کلاس روم کو مزید دلچسپ، مؤثر، تخلیقی اور طلبہ دوست بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی تدریسی اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ ضلع بلڈھانہ کے اردو میڈیم اساتذہ کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ یکم ستمبر کو اس اہم تربیتی پروگرام میں شرکت کرکے جدید تعلیمی ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت اور خوشگوار تدریسی ماحول کے نئے امکانات سے استفادہ کریں۔