حاجی محمد فضل الحق صدیقی سر کو قومی ایوارڈ برائے سوشل ایکسی لینس 2026
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 27, 2026
0
share
سیلو: اگست (راست ورق تازہ نادیڑ) معلّم یاسر اردو پرائمری اسکول، سیلو، ضلع پربھنی کے فعال، ذہیں اور محنتی معلّم حاجی محمد فضل الحق صدیقی سر کو ان کی 18 سالہ شاندار تعلیمی و سماجی خدمات کے اعتراف میں ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز، ممبئی کی جانب سے چھٹے قومی ایوارڈ برائے سوشل ایکسی لینس 2026 سے نوازا گیا۔
انہیں یہ باوقار اعزاز 15 اگست 2026 کو منعقدہ تقریب میں پیش کیا گیا۔حاجی محمد فضل الحق صدیقی سر، محمد سلیم الحق صدیقی کے فرزند ہیں، جو وسنت راؤ نائیک مراٹھواڑہ زرعی یونیورسٹی، پربھنی سے سینئر کلرک کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔
ان کی والدہ معراج فاطمہ بھی شعبۂ تعلیم سے وابستہ رہی ہیں اور اندرا گاندھی اردو پرائمری اسکول، پربھنی سے معلّمہ کی حیثیت سے سبکدوش ہوئی ہیں۔ اس طرح صدیقی خاندان نے تعلیم کے میدان میں قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں۔
فضل الحق صدیقی سر نے گزشتہ 18 برسوں کے دوران تدریسی فرائض کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ سماجی شعبے میں بھی نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ ان کی محنت، تعلیمی صلاحیت، طلبہ کی رہنمائی، سماجی شعور اور خدمتِ خلق کے جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ قومی اعزاز عطا کیا گیا۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب فضل سر کی خدمات کا قومی سطح پر اعتراف کیا گیا ہو۔ اس سے قبل بھی ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز، ممبئی کی جانب سے انہیں نیشنل ایوارڈ برائے ایکسی لینس ان ایجوکیشن 2025 سے نوازا جا چکا ہے۔قومی سطح کے اس اعزاز پر فضل الحق صدیقی سر نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے یہ ایوارڈ اپنے والدین کے نام منسوب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی میں والدین کی تربیت، اساتذہ کی رہنمائی، ساتھیوں کے تعاون اور طلبہ کی محبت کا اہم کردار ہے۔ فضل سر کو یہ باوقار اعزاز حاصل ہونے پر تعلیمی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات، اساتذہ، دوست احباب اور خیرخواہوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔ مبارکباد دینے والوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبۂ خدمت کے ساتھ تعلیمی اور سماجی میدان میں اپنی گراں قدر خدمات جاری رکھیں گے۔ اللہ تعالیٰ حاجی محمد فضل الحق صدیقی سر کو صحت، خوش حالی اور مزید کامیابیوں سے نوازے، ان کی علمی وسماجی خدمات کو شرفِ قبولیت بخشے اور انہیں مستقبل میں بھی معاشرے کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔