الحمدللہ ! 227 دنوں میں تکمیلِ حفظِ قرآن کریم کا عظیم کارنامہ انجام دینے پر حافظ محمد حذیفہ صاحب کو مجلس ابناءِ قدیم مدرسہ اسلامیہ، مالیگاؤں کی جانب سے شاندار اعزاز و اکرام سے نوازا جائے گا، ان شاء اللہ۔
Author -
personحاجی شاھد انجم
اگست 29, 2026
0
share
قرآن کریم اللہ تعالیٰ کا کلام ہے جو حضور ﷺ کا سب سے بڑا معجزہ ہے اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک کا تحفط جن چیزوں کے ذریعے کیا ہے ان میں ایک چیز حفاظ کرام کے سینے ہیں انہیں خوش نصیب حفاظ کرام میں جامعہ عمر بن خطاب کنج کھیڑہ کے متعلم اورنگ آباد کے ساکن ذہین طالب علم حافظ محمد حذیفہ ابن حافظ نعیم صاحب نے صرف اور صرف 227 دنوں میں قرآن کریم کو اپنے سینے میں بسالیا ہے اس عظیم الشان کارنامے پر مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ کی جانب سے حافظ محمد حذیفہ اور ان کے استاذ مولانا محمد محسن کیرالہ اور مھتمم جامعہ مولانا محمد فاروق وستانوی صاحب اور مولانا نور علی ملی ندوی صاحب اور موصوف کے اہل خانہ کی خدمت میں ہدیہ تہنیت پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سبھی کی کوشش اور کاوش کو قبول فرمائیں۔
اور جامعہ کو دن دوگنی ترقی عطا فرماۓ اور حافظ حذیفہ کو نظر بد سے حفاظت فرماۓ اور موصوف کودین کی خدمت کے لۓ قبول فرماۓ آمین عنقریب مجلس ابناءقدیم کی جانب سے موصوف کا شاندار اعزاز واکرام کیا جاۓ گا انشاءلله
نیک خواہشات مجلس ابناء قدیم مدرسہ اسلامیہ مولانا نورالعین جمالی