کرجگاؤں ، پانچ سالہ حسّان احمد نے مکمل کیا قرآنِ پاک، خاندان و معاشرے میں خوشی کی لہر کم سنی میں قرآنِ پاک مکمل کرنے پر اساتذہ، علما اور معززینِ شہر کی جانب سے مبارکباد
Author -
personحاجی شاھد انجم
ستمبر 04, 2026
0
share
کھام گاؤں (واثق نوید) کرجگاؤں (امراوتی) میں پانچ سالہ کمسن حسّان احمد نے قرآنِ پاک مکمل کرکے ایک قابلِ تحسین اور قابلِ تقلید کارنامہ انجام دیا ہے۔ کم عمری میں قرآنِ پاک کی تکمیل پر ان کے اہلِ خانہ، رشتہ داروں اور معاشرے کے افراد میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی۔ حسّان احمد، محمد ظہیر طاہر اردو جونیئر کالج، کرجگاؤں کے پروفیسر فرزان احمد کے فرزند ہیں۔ انہوں نے اپنے استاد حافظ صابر علی کی زیرِ نگرانی قرآنِ پاک کی تعلیم حاصل کی اور محض پانچ سال کی عمر میں ناظرہ قرآن مکمل کرنے کا شرف حاصل کیا۔ اس مناسبت سے منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں علمائے کرام، اساتذہ، معززینِ معاشرہ اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر مفتی شریف، مفتی عبدالعظیم، مولوی لیاقت علی، حافظ صابر علی، مولوی شعیب، مولوی ندیم، رفیع الدین، ارشاد صاحب، قاضی خالد علی، اقبال صاحب، فرزان احمد اور اسامہ قاضی سمیت دیگر افراد نے حسّان احمد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعائیں کیں۔ پروگرام کے دوران کمسن حسّان احمد کے استاد حافظ صابر علی کی بھی گلپوشی کی گئی اور ان کی تعلیمی و تربیتی خدمات کو سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ حسّان احمد کی اس کامیابی میں ان کی اپنی محنت کے ساتھ والدین کی توجہ، حوصلہ افزائی اور استاد حافظ صابر علی کی محنت و بہترین رہنمائی کا اہم کردار ہے۔ شرکائے پروگرام نے حسّان احمد کی کم عمری میں قرآنِ پاک کی تکمیل کو خاندان کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کے لیے باعثِ مسرت اور قابلِ فخر موقع قرار دیا۔ آخر میں حسّان احمد کی دینی و علمی زندگی میں کامیابی، قرآنِ پاک سے مستقل وابستگی اور نیک و صالح زندگی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔