سجن پوری ، ضلع پریشد اردو اسکول کی دو طالبات کا ’ننھے ستارے 2026‘ میں ضلعی سطح پر انتخاب شمیم بانو کی قیادت میں اسکول کی کایہ پلٹ، معیارِ تعلیم میں نمایاں اضافہ اور طلباء کی تعداد میں زبردست بڑھوتری کھام گاؤں ( واثق نوید کی رپورٹ)
نومبر 26, 2026
0
تعلیمی میدان میں مسلسل ترقی اور کامیابیوں کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول سجن پوری نے ’ننھے ستارے 2026‘ مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ضلع پریشد بلڈھانہ کے محکمۂ تعلیم اور اوپن لنکس فاؤنڈیشن (OLF) کے مشترکہ زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس مقابلے میں اسکول کی دو ہونہار طالبات ماہرہ شیخ عمران اور المیرا امام خان نے اپنی صلاحیتوں، محنت اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر ضلعی سطح کے مقابلے کے لیے انتخاب حاصل کیا ہے۔
Tags




