نومبر، دسمبر، جنوری میں عمرہ پر جانے والوں کے لیے ضروری رہنمائی از قلم۔ حامدخان. ناسک 9422266786
Author -
personحاجی شاھد انجم
نومبر 26, 2026
0
share
ناسک: نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا موسم سب سے زیادہ خوشگوار ہوتا ہے۔ اسی لیے ان مہینوں میں سب سے زیادہ لوگ عمرہ کے لیے جاتے ہیں۔ گرمیوں میں مکہ میں درجہ حرارت 45 سے 50 ڈگری تک چلا جاتا ہے، لیکن ان تین مہینوں میں موسم 20 سے 30 ڈگری کے درمیان رہتا ہے۔ دن میں ہلکی دھوپ اور رات میں ٹھنڈی ہوا ہوتی ہے۔ اس موسم میں بوڑھے، بچے اور بیمار لوگ بھی آسانی سے طواف اور سعی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ عمرہ پر جا رہے ہیں تو ان باتوں کا خیال رکھیں: موسم کے حساب سے کپڑے لے جائیں: دن میں ہلکے کپڑے اور رات میں ایک گرم چادر ضرور رکھیں۔ مدینہ میں رات کو ٹھنڈ زیادہ ہوتی ہے۔ . اپنے 15 دن کا پلان پہلے سے بنا لیں: 8 دن مکہ میں اور 7 دن مدینہ میں گزاریں۔ ہر دن ایک نفل طواف ضرور کریں۔ بازار میں وقت ضائع نہ کریں۔ صحت کا خاص خیال رکھیں: شوگر اور بلڈ پریشر کی دوا ساتھ رکھیں۔ پیروں میں جلن یا درد ہو تو ننگے پیر ہرگز نہ چلیں۔ زم زم زیادہ سے زیادہ پئیں۔ دعا کی جگہوں کو پہچان لیں: ملتزم، حطیم، رکن یمانی، مقام ابراہیم، صفا و مروہ، عرفات اور مزدلفہ، یہ وہ سات جگہیں ہیں جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ وہاں دل سے دعا مانگیں۔ موبائل کم استعمال کریں: تصویر کے چکر میں عبادت ضائع نہ کریں۔ یہ وقت دوبارہ نہیں ملے گا۔ یاد رکھیں، اللہ نے آپ کو اپنا مہمان بنا کر بلایا ہے۔ آپ لاکھوں روپے خرچ کر کے جا رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے اگلی بار یہ موقع ملے یا نہ ملے۔ اس لیے ان 15 دنوں کو ایسا گزاریں کہ واپسی پر دل کہے کہ عمرہ قبول ہو گیا۔ اللہ تمام جانے والوں کا عمرہ قبول فرمائے اور سب کو بار بار اپنے گھر کی حاضری نصیب فرمائے۔ (آمین)