اختر آباد میں شیخ نصیر شیخ وزیر نے پھانسی لگا لی۔
مالیگاؤں نامہ نگار۔آج بروز جمعہ
مالیگاؤں شہر کے مشہور و
معروف علاقہ اختر آباد میں رہائش پذیر شیخ نصیر شیخ وزیر پھانسی لگا کر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔
اس ضمن میں مشہور سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ نصیر رکشا چلاتے تھے۔
ان دنوں معاشی مسائل سے دو چار ہونے کے سبب روزی روٹی کے تعلق سےفکر مند تھے۔
اس طرح کے پریشان ہال لوگ اگر کوئی آپ کے علم میں ہو۔
تو اطلاع ملنے پر ان کی مدد کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
تا کہ اس طرح کا حادثہ رونما نہ ہو۔
شہر عزیر کے سوشل ورکر اور اہل خیر حضرت سے مودبانہ درخواست ہے کے و اس ضمن میں اپنی ملی زمہ داری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خدمت خلق کے پیش نظر پریشان ہال لوگوں کی مدد کریں۔
