مالیگاؤں نامہ نگار دھولیہ حلقہ پارلیمینٹ کے ایم پی ڈاکٹر سبھاش بھامرے پورے لاک ڈاؤن اور کورونا کے درمیان صرف دو مرتبہ ہی مالیگاؤں آسکے ابتدائی دور میں وہ یہاں مالیگاؤں مختصر سے دورے پر آئے تھے آج بھی انھوں نے مالیگاؤں شھر کا مختصر دورہ کیا اس دوران انھوں نے سول ہسپتال میں ڈاکٹرس انتظامیہ اور ڈبلیو ایچ او کے لوگوں سے بات چیت کی اس کے بعد کارپوریشن میں کمیشنر اور میئرسے ملاقات کی کارپوریشن میں ایک میٹنگ کے دوران سابق میئر شیخ رشید اور طاہرہ شیخ رشید نے مقامی رکن اسمبلی کے نظرے سے اختلاف بترتے ہوئے میٹنگ سے باہر نکل گئے مقامی رکن پارلیمینٹ سبھاش بھامرے نے مقامی میونسپل کمیشنر دیپک کاسار کے ساتھ ملکر تمام محکموں کے آفیسروں کی ایک میٹنگ بھی منعقد کی جس میں سخت احکامات احتیاط سے متعلق بیداری بڑھانے اور لاک ڈاؤن پر سختی سے متعلق اور صحت و صاف صفائی سے متعلق شدد پیدا کرنے کی بات کی اور مالیگاؤں میں ہو رہے کاموں کا جائزا لیا اس دوران انھے ہر جگہ تنقید ہی کا سامنا رہا

Good job
جواب دیںحذف کریں