پربھنی (سید یوسف) پربھنی شہر و ضلع کے نو تعلقہ جات جن میں پربھنی، پالم، پورنا،گنگاکھیڑ ،سونپیٹھ ،پاتھری ،مانوت ،سیلو اور جنتور میں کورونا وائرس کوویڈ - 19 کے پازیٹو مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے - جمعرات کے روز 13 پازیٹو مریض پربھنی میں پائے گئے - پربھنی ضلع میں کورونا وائرس کے پازیٹو مریضوں کی جملہ تعداد سات ہزار پانچ سو پچیس ہو چکی ہے - جن میں سے اب تک سات ہزار بانوے مریضوں کی صحت یابی پر ان کی رخصتی ہو چکی ہیں - جبکہ اب تک پازیٹو مرض لاحق ہونے سے 301 مریض فوت ہو چکے ہیں - اسی طرح پربھنی ضلع میں 132 مریض ابھی بھی زیر علاج ہیں - جن میں سے آج 15 فرد کو ان کی صحت یابی پر ان کی گھرواپسی کر دی گئی ہے -اسی طرح آج ایک بھی پازیٹو مریض کا انتقال نہیں ہوا ہے -
اس طرح کی اطلاع ضلع کلکٹر دیپک مگڑیکر اور سول سرجن ڈاکٹر بالا صاحب ناگر گوجے کے مشترکہ پریس ریلیز کے زریعے دی گئی ہے